نئی دہلی، // میں آف دی میچ ابھجیت شرما کی عمدہ بلے بازی 113 رنز (ایک چھکا ، 14 چوکے، 106 گیند) اور ضیاء الحق کی خطرناک گیندبازی (4-25-1-8) کی بدولت سہگل کرکٹ کلب نے راشٹریہ سوابھیمان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے 31ویں اکھل بھارتیہ ہتکاری اوم ناتھ سود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں روی بردرس کو جمعرات کے روز 161 رنز کے فرق سے شکست دے کر آخری آٹھ میں داخل ہوگیا۔ ہارنے والی ٹیم کے لئے آیوش ڈی سوزا نے 51 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ مہمان خصوصی کرنل بھوپ راج سنگھ نے کبیر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ابھجیت شرما کو پیش کیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے سہگل کرکٹ کلب نے مقررہ 40 اوورز میں 7 وکٹوں پر 251 رنز بنائے۔ اس میں چیتن بشٹ نے 43 اور پرنس یادو نے 31 رنز بنائے۔ راکی ناگر اور انکت بھڑھانا نے 2-2 وکٹ لئے۔ ابھجیت اور چیتن نے تیسرے وکٹ کے لئے 105 رنز بنائے۔جیت کے لئے 252 رنز کاہدف پانے کے مقصد سے اتری روی بردرس کی ٹیم پہلے چاروکٹ صرف صفر پر کھونے کے سبب 24.3 اوورز میں 90 رنز پرہی آوٹ ہوگئی۔ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے آیوش ڈسوزا نے بھی اس میچ میں 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس ٹورنامنٹ کے 31 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے محض صفر کے اسکور پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ سہگل کلب کی جانب سے پرنس یادو اور فیضان عالم نے 2-2 وکٹ لئے۔