نئی دہلی دیپک کھتری (46) اورپرویش دہیا (38) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ایس ایس اسپورٹس کلب (170/5) نے اسپورٹس کیوب اکادمی (166/4) کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر چوتھے آرکے کپور میموریل ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔
دیپک کھتری کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ اسپورٹس کیوب کی جانب سے چندیلا نے 67 اور راہل ناگر نے 64 رن بنائے۔