24گھنٹوں میں ریکارڈ812مثبت معاملات ،257غیرریاستی یابیرون ریاستوں سے سفرکرکے پہنچنے والے شامل
مزید6مریضوںکی موت ،اموات کی تعداد2018،5035سرگرم کیس
جے کے این ایس
جموں/سرینگر؍؍ جموں وکشمیرمیں عالمگیروبائی وائرس (کورونا)بے قابو ہونے لگاہے کیونکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ812نئے مثبت معاملات درج ہوئے جبکہ اس دوران 6کورونامتاثرہ مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ۔تازہ سامنے آنے والے کورونا مریضوں میں 257غیرریاستی یابیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں اورکشمیر وادی پہنچنے والے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران257مسافروں سمیت کل812افرادکوکورونا وائرس میں مبتلاء پایاگیا،جن میں سے 465کے نمونے کشمیرمیں مثبت پائے گئے جبکہ جموں صوبے میں کل 347افرادکوکورونامیں مبتلاء پایاگیا ہے ۔سرکاری اعددوشمار کے مطابق جن257مسافروں یعنی بیرون ریاستوں سے جموں وکشمیر پہنچنے والے257افرادکے نمونوں کومثبت پایاگیا ،اُن میں سے88کے نمونے کشمیروادی اورباقی169کے نمونوں کوجموں میں جانچ کے بعدمثبت پایاگیاہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مزید812مثبت معاملات سامنے آنے کے بعدجموں وکشمیرمیں مارچ 2021سے7اپریل2022تک کل ایک لاکھ 34ہزار827افرادکورونا وائرس میں مبتلاء ہوچکے ہیں ۔کوروناکی رواں تازہ لہرکاسب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ جموں وکشمیرمیں سرگرم معاملات کی تعداد امسال پہلی مرتبہ5000کاہندسہ پارکرتے ہوئے5035تک پہنچ گئی ہے،جن میں سے3605کشمیرمیں اورباقی1430جموںمیں زیرعلاج ہیں ۔سرکاری اعدادوشمار میں مزیدیہ جانکاری فراہم کی گئی ہے کہ منگل کی شام سے بدھ کی شام تک مزید6کورونامتاثرہ مریضوںکی موت واقعہ ہوئی ہے ،اوراس طرح سے مہلک وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعدمرنے والے افرادکی مجموعی تعداد2018تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے 1273کشمیرمیں لقمہ اجل بن گئے جبکہ جموں صوبے میں گزشتہ13ماہ کے دوران کورونا وائرس نے کل 745افرادکوموت کی نیندسلادیا ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سری نگرشہرمیں 57مسافروں سمیت239افرادکووائرس میں مبتلاء پایاگیا جبکہ اس دوران جموں شہرمیں 8مسافروں سمیت کل138افرادکے تشخیصی رپورٹ مثبت پائے گئے ۔دیگراضلاع میں اودھم پورمیں77مسافروں سمیت 79،بارہمولہ ضلع میں8مسافروں سمیت78،اوربڈگام ضلع میں 42نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔کولگام ،شوپیان ،راجوری ،ڈوڈہ ،کشتواڑ،رام بن اورپونچھ اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10سے کم نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ باقی اضلاع میں نئے مثبت معاملات کی تعداددوہرے ہندسوں میں ہے ۔