یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک ٹینکر کے سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرجانے سے دو افراد کی موت جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز ریاسی سے دوگہ جانے والا ایک ٹینکر کارکہ کے نزدیک ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔مہلوکین کی شناخت 26 سالہ مہندر پال ساکن گبر بھوماگ اور 21 سالہ دھیان سنگھ ساکن لمسورہ ارناس جبکہ زخمیوں کی شناخت طارق احمد اور سرجیت سنگھ ساکنان دھاروٹ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا ہے جہاں سے سرجیت سنگھ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔دریں اثنا اس ضمن میں پولیس سٹیشن ارناس میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔