پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں، ماہانہ قسط کم ہونے کی امید نہیں

0
0

آئندہ مالی سال میں ڈی جی پی شرح 10.5 فیصد رہنے کا امکان:شکتی کانت داس
لازوال ڈیسک

ممبئی؍؍ کورونا بحران کے اس دور میں ، ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کی ترقی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، جس سے گھروں اور کار وغیرہ پر سود کی شرحوں میں کمی کی توقع نہیں ہے۔مالیاتی پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کمیٹی کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کلیدی پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ریپو ریٹ کو 4 فیصد اور ریورس ریپو ریٹ کو 3.35 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپو ریٹ شرح چار فیصد ، ریورس ریپو ریٹ کی شرح 3.35 فیصد ہیجس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ایم ایس ایف 4.25 فیصد اور بینک ریٹ 4.25 فیصد پر مستحکم ہے۔ یہ شرحیںاب تک ریکارڈ نچلی سطح پر ہیں۔مسٹر داس نے کہا کہ حکومت کی مدد سے، ریزرو بینک آف انڈیا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کی معیشت میں آرہی تبدیلی کو سمت دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ سینٹرل بینک، سسٹم میں معقول لیکویڈیٹی دستیاب کرانے کے لئے قدم اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقے سے گاہکوں کی مانگ میں تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ اب شہری علاقوں سے بھی گاہکوں کی مانگ میں بہترے کے اشارے مل رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کی وجہ سے معاشی ری کوری آرہی ہے۔اس کے ساتھ دنیا بھر کی بینکنگ ریگولیٹری مالیاتی پالیسیوں کو نرم کررہے ہیں، جس سے گلوبل جی ڈی پی کو مدد مل سکتے۔ ملک میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم چلنے کی وجہ سے ہندوستان کی جی ڈی پی گروتھ کے امکان پختہ ہوئے ہیں۔مانیٹری پالیسی کی کمیٹی کی بدھ کے روز منعقد جائزہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کی اہم باتیں اس طرح ہیں:ریپو ریٹ 4.00 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں…ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں…مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلِٹی (ایم ایس ایف) 4.25 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں…بینک کی شرح 4.25 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں…آئندہ مالی سال میں ڈی جی پی شرح 10.5 فیصد رہنے کا امکان…رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں خوردہ مہنگائی 5.2 فیصد رہنے کا امکان…آئندہ برس کی پہلی ششماہی میں خوردہ مہنگائی 5.2 فیصد سے 5.0 فیصد کے مابین رہنے کا امکان…مانیٹری پالیسی کی کمیٹی آئندہ مالی سال میں پہلی دو ماہی میٹنگ دو سے چار جون کے مابین…۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا