نوجوان کی کی پراسرارموت واقع
لطیف ملک
گول؍؍ سب ڈویژن گول کے سنگلدان علاقہ میں آج یہاں ایک جے سی بی ڈرائیور نے ایک کرائے کے کمرے میں خود کو رسی سے پھانسی لگا کر خودکشی کی۔اطاعات کے مطابق بھوشن کمارولد وجے کمار ساکنہ برنو رام نگر ادھمپور جو کہ سنگلدان میں ایک جے سی بی چلا رہا تھا اور یہاں پر کرائے کے کمرے میں رہ رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر کرائے کے کمرے میں اس کی نعش پائی گئی۔چوکی آفیسر سنگلدان و ایس ایچ او گول منیراحمد خان کے مطابق جے سی بی ڈرائیور کی لاش کمرے میں پائی گئی۔ یہاں پر یہ کرائے پر رہتا تھا تا ہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اس نے کیوں یہ گھناوناقدم اْٹھایا۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔