ایک عام شہری اور متعلقہ محکمے کے دو اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع جموں کے گاندھی نگر علاقے کی گرین بلٹ پارک میں منگل کی صبح تیندوے کو دیکھا گیا جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم تیندوے کو زندہ پکڑا گیا۔متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندھی نگر کی گرین بلٹ پارک میں ایک تیندوے کے گھومنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی منگل کی صبح ٹیموں کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا تاکہ اس کو پکڑا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ تیندوے نے ایک عام شہری اور متعلقہ محکمے کے دو اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور متعلقہ محکمے کی ٹیمیں سخت مشقت کے بعد اس تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیاب ہوئیں۔تیندوے کو پکڑنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔