عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم؛صرف ججوں اور وکلا ء کو عدالتوں میں جانے کی اجازت
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیر کے روز خطے کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں دن بہ دن اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو دیکھتے ہوئے سرکاری اداروں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیرہائی کورٹ نے پیر کے روز خطے کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن یعنی ورچوئل طریقے سے کے جائیں گی۔ اس دوران کسی عام شہری یاعرضی گزار وغیرہ کو عدالت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق ’پورے ملک اور خاص طور پر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اچانک اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت کے اندر صرف ججوں اور وکلا ء کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے اور کسی بھی عام آدمی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔