کہا آ پ نے جوانی ملک کی خدمت کے لئے دی ہے آپ کی حفاظت ہمارا فرض :
دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے آج کشتواڑ کے تمام ریٹائر ڈپولیس کے لوگوں کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا خاص مقصد یہ تھا کہ پولیس کی نوکری میں سبکدوش کے بعد بھی ریٹائرڈ ہونے والے لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ایس ایس پی کشتواڑ نے کشتواڑ کے ریٹائر پولیس کے لوگوں کو اپنے دفتر میں بلایا اور انکے تمام مسائل سنے اور یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی ہوتی ہے تو ہمارے پاس آئیں اور آپکی پریشانی کو دور کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ پوری عمر اور جوانی ملک کی حفاظت کے لیے دی ہے۔ ایس ایس پی ریٹائرڈ پولیس کرمچایوں سے کہاکہ جو بھی آپکے مسائل ہونگے انکو دور کرنے میں ہم دن رات کوشاں رہیں گے۔ اس دوران ڈپٹی ایس پی ،ہیڈکوارٹر دیوندر سنگھ بھنڈرال، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر دھیرج سنگھ کٹوچ، ایس ڈی پی او پاڈر پردیپ سین موجود رہے۔