پلوامہ میں اپنی پارٹی ضلع دفتر کا افتتاح

0
0

عوامی مشکلات کا ازالہ ہماری ترجیحی:محمد اشرف میر
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے سنیئرلیڈران اور ضلع ورکروں کی موجودگی میں منگل کے روز پلوامہ میں باقاعدہ طور اپنے ضلع دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پارٹی صوبائی صدرکشمیر محمد اشرف میر مہمان خصوصی تھے۔ ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، کارڈی نیٹر ساؤتھ کشمیر سید شوکت غیور، کاؤنسلر بلال احمد راتھر، غلام محی الدین گنائی، جاوید ترالی اور سید تجمل اندرابی بھی موجو دتھے۔ صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ماضی میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو کافی متاثر ہونا پڑا ہے لیکن اب اپنی پارٹی نے عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیںشروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا’’ایک لمبے عرصے تک جموں وکشمیر کے لوگوں کو جذباتی نعرؤں اور کھوکھلے نعرؤں سے بہلایاجاتارہا لیکن اپنی پارٹی کے قیام کے بعد سے ایک نئی سوچ نے جنم لیا ہے۔ اپنی پارٹی ’سچائی کی سیاست‘اصول پر کاربند ہے اور وہی کہا جارہا ہے جوقابل عمل ہے، چاند تاروں کو توڑ لانے کی باتیں میں اب کوئی دم نہیں‘‘۔ انہوں نے ضلع دفتر کا افتتاح کرنے پر ضلع اکائی عہدیداران اور ورکروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے میر نے اُن سے تاکید کی کہ وہ عوام سے جڑے رہیں اور اُن کے مسائل کو حل کریں۔ ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر سید شوکت غیور نے ودیگر قابل ِ ذکر پارٹی ورکروں نے پلوامہ کا دورہ کرنے پر پارٹی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا اور زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا