لازوال ڈیسک
سر ینگر؍؍مخلوط حکو مت کے ٹو ٹ جا نے کے بعد مختلف اداروں اور کارپوریشنوں کیلئے تعینات کئے گئے چیئر مینوں اور نا ئب چیئر مینوں نے بھی اپنے عہدوں سے علیحدہ ہو نے کاسلسلہ شروع کر دیا ۔خوا تین کمیشن کی چیئر پر سن نعیمہ احمد مہجور نے ٹویٹ کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کوارسال کردیاہے اور وہ اب ایک آزاد خا تون ہے ۔اے پی آ ئی کے مطا بق بی جے پی پی ڈ ی پی مخلوط حکو مت ٹوٹ جا نے کے بعد کارپوریشنوں اور اداروں کئیلئے تعینات کئے گئے چیئرمینوں وائس چیئر مینوں نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہو نے کا فیصلہ کر لیا ہے خوا تین چیئر پر سن نعیمہ احمد مہجور نے ٹو یٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 20جون کو اپنے عہدے کا استعفی ریاست کے گورنر کوارسال کیاہے اور وہ اب ایک آزاد خا تون کی حیثیت سے اپنی سر گر میاں انجام دیگی۔