بنگالیوں کو کبھی بھی کوئی بھی ’’ڈرانے اور دھمکانے میں کامیاب نہیں ہوا
لازوال ڈیسک
کلکتہ ؍؍سماج وادی کی ممبر پارلیمنٹ اور سابق اداکار جیا بچن نے آج بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگالیوں کو کبھی بھی کوئی بھی ’’ڈرانے اور دھمکانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے ترنمول کانگریس کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیسینئراداکارہ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگال میں جمہوریت کے لئے اکیلے ہی جنگ لڑرہی ہیں۔ بچن نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے مغربی بنگال آئی ہیں۔بچن نے کہا کہ ممتا بنرجی بنگالی عوام کے مظالم اور جمہوری حقوق کے لئے تن تنہا لڑ رہی ہیں۔ ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے ، لیکن وہ اب بھی لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک کوئی بھی بنگالیوں کو ڈرانے دھمکانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگالی کبھی بھی دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکاتے ہیں۔بچن نیکہا جولوگ ممتا بنرجی کو ڈراتے ہیں ان کوشرم آنی چاہیے۔وہ بنگال کے عوام کے حقوق اور احترام کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یہ خواتین کے لئے سب سے محفوظ ریاست ہے۔ جو لوگ ان پر تنقید کررہے ہیں ، میں صرف انھیں شرم کرنے کو کہوں گی۔