یواین آئی
جموں؍؍لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے جمعرات کو یہاں مغربی کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔انہوں نے عہدہ سنبھانے پر ہیڈکوارٹرز پر ‘ویر سمرتی’ پر پھول مالا چڑھائی۔موصوف لیفٹیننٹ جنرل سینک سکول کپورتھلہ، نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی اور انڈین ملٹری اکیڈیمی کے فارغ التحصیل ہیں۔اپنے 34 سالہ کیرئر میں موصوف نے اب تک کئی حساس آپریشنل سیکٹروں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں شدید شورش کے دوران اپنے بٹالین کی قیادت کی ہے اور اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر انفینٹری بریگیڈ کی قیادت سنبھالی ہے۔اپنی اب تک کی سروس کے دوران موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے انڈین ملٹری اکیڈیمی اور انڈین ملٹری ٹرینگ ٹیم بوٹان میں انسٹرکٹر کے بطور فرائض انجام دیے ہیں۔ انہیں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ہائر کمانڈ اور تھائی لینڈ میں نینشل ڈیفنس کالج جانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔مثالی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث موصوف کو سال 2015 میں ‘یدھ سیوا میڈل’ اور سال 2019 میں وشست سیوا میڈل’ سے نوازا گیا۔