گوجر بکروال طبقے کا 70 رُکنی وفد ملاقی

0
0

خانہ بدشوں کی موسمی نقل مکانی کیلئے ڈپٹی کمشنر اور پولیس محکمہ کو واضح ہدایات جاری کریں گے:ایل جی سنہا
نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا مشورہ ؛وفد نے قبائلی طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے لفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍گوجر بکروال طبقے کے 70 رُکنی وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور اُن کو درپیش مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا ۔ملاقات کے دوران لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ خانہ بدوش گوجر و بکروال طبقے کو اپنے مویشیوں کے ساتھ موسمی نقل مکانی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور پولیس محکمہ کو واضح ہدایات جاری کریں گے ۔ خانہ بدوشوں کو موسمی نقل مکانی کے دوران پیش آنے والی پریشانی کے ردِ عمل میں لفٹینٹ گورنر نے قبائلی امور کے ممبران کو یقین دلایا کہ نقل و حرکت کے دوران کسی بھی جرم میں قصور وار پائے جانے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ چودھری ہارون کھٹانہ کی قیادت پر مشتمل وفد نے قبائلی طبقے کے مفادات کیلئے فاریسٹ رائیٹس ایکٹ کے نفاذ اور سیاسی ریزرویشن کیلئے لفٹینٹ گورنر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ سات دہائیوں میں پہلی بار حکومت گوجر بکروال طبقے کی فلاح و بہبود اور مفاد کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے یو ٹی میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف ڈی ڈی سی انتخابات کرانے پر یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جس میں ان کے طبقے کی ایک ممبر محترمہ ساجدہ بیگم جو کہ اننت ناگ کے لارنو سے فاتح ہوئی ہیں ۔ گوجر بکروال طبقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے چودھری ہارون کھٹانہ نے لفٹینٹ گورنر کے عزم کی تعریف کی ۔ موبائیل سکولوں کے معاملے پر لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے پہلے سے ہی ان سکولوں کی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے موبائیل سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی اجرت 4000 روپے سے بڑھا کر 10000 روپے کی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یو ٹی میں موبائیل سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ تعلیم کو ہر طبقے کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے گوجر بکروال طبقے کے افراد کو طبقے کے نوجوانوں میں تعلیم کے فروغ کا مشورہ دیا اور اس عمل میں حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے نوجوانوں کو روز گار کے زیادہ مواقع دستیاب ہوں گے اور اس سے معاشرے میں خوشحالی آئے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو زیادہ سے زیادہ سیاسی شمولیت اور برادری کی بہتری کیلئے طبقے میں بیداری برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ ترقیاتی فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے مسئلے پر لفٹینٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ گوجر بکروال طبقے کے مسائل سے متعلق ان کی فلاح و بہبود کیلئے ایک قابل افسر کو تعینات کیا جائے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان سے کہا کہ وہ بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق ضروریات کے ساتھ رہائش گاہوں کی فہرست پیش کریں تا کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔ دریں اثنا وفد کے متعدد ارکان نے انہیں درپیش مسائل سے لفٹینٹ گورنر کو آگاہ کیا اور مطالبات کی ایک یاداشت بھی پیش کی ۔ انور چودھری نے موبائیل سکولوں کے کام سے متعلق مطالبہ پیش کیا ، محمد سردار نے لفٹینٹ گورنر کو گوجر بکروال طبقے کی ہموار نقل و حرکت کے معاملے سے آگاہ کیا ، چودھری فاروق کھٹانہ نے قبائلی سب پلان ( ٹی ایس پی ) کے تحت فنڈز کے استعمال کے معاملے کو پیش کیا ۔بعد میں چودھری ہارون کھٹانہ نے لفٹینٹ گورنر کو ’’ پرجا پریشد موومنٹ ، جے اینڈ کے ‘‘ کے نام سے ایک کتاب پیش کی ۔ بی ڈی سی چئیر پرسن لارنو اننت ناگ ممتاز علی اور سرپنچ شوکت علی اور چودھری انور بھی وفد کے ارکان میں شامل تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا