تحریک بقائے اردو کی جانب سے مبارک بادونیک خواہشات
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈاکٹرمحمد ریاض احمد اردو کے ایک علمی و ادبی شخصیت کے مالک ہیں۔بنیادی طور پر ان کا تعلق پٹنہ (بہار) سے ہے۔ لیکن موصوف نے نومبر 2001ء میں بطور اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اردو جموں یونیورسٹی میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے آج صدر شعبہ اردو کے جیسے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے ہیں۔ یہ عہدہ انہیںجموں یونی ورسٹی کے آڈر نمبرAdm/TW/21/5530-80 بہ تاریخ 31/03/2021کے مطابق ملا ہے۔ڈاکٹر ریاض احمد نے ایم ۔اے، ایم۔ فل اور پی۔ایچ۔ڈی کی اسناد دہلی یونیورسٹی سے حاصل کیںہیں۔موصوف نے پی ایچ ڈی کا مقالہ ترقی پسند ناول کے حوالے سے ڈاکٹر قمر رئیس جیسے معتبر استاد کی نگرانی میں لکھا تھا۔ موصوف کی اب تک کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ جن میں ترقی پسند تحریک اور اردو ناول،اردو ناول تفہیم و تعبیر، تنقید تناظر،انشائیہ اور محشر خیال وغیرہ بہت اہم ہیں۔اردو دنیا کے اعلی اور معیاری رسائل و جرائد میں ان کے علمی ، ادبی اور معنی خیر مضامین وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہتے ہیں۔ تحریک بقائے اردو کے علمی ادبی فیس بک پروگرام میں ان کی شرکت ہوتی رہتی ہے ۔بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالر ز انجمن جیسی تنظیم کے جموں شاخ کے صدر بھی ہیں اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ممبر بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف یونیورسٹیوں کے بورڈ آف سٹڈیز کے ممبر بھی ہیں۔موصوف مختلف علمی و ادبی رسائل و جرائد کے مشاورتی بورڈ اور مجلس ماہرین میں بھی شامل ہیں۔اس مبارک موقعہ پر تحریک بقائے اردو کے سر پرست اعلیٰ فاروق شاہ بخاری،صدر عرفان عارف،سنیئرنائب صدر جاوید انور،دیگر اراکین تحریک اور اردو اسکالرز بالخصوص کفایت حسین کیفی کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔