سرنکوٹ سانگلہ میںحضرت بابا جی صاحب لاروی علیہ الرحمہ کا عرس پاک نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا
منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍شب برأ ت کے موقع پر قطاب الاقطاب مخزنِ اسرار شریعت طریقت معرفت وحقیقت منبع فیوض وبرکات فیض عالم جہاں پناہ حضرت عبیداللہ المعروف بابا جیصاحب لاروی علیہ الرحمہ کا سرزمین سرنکوٹ سانگلہ میں خانوادہ ٔلارشریف کے نور نظر الحاج بدرالدین نقشبندی کے جائے نشیمن پر حسب دستور ارادتمندوں کی ایک روحانی محفل آراستہ ہوئی جس میں تلاوت کلا م اللہ ذکر و اذکار کلمات طیبات ختمات و معظمات کے علاوہ بارگاہ ِ رسالت مآب ﷺ میںنعت ہائے سرور کونین اہل شان میں منقبت اور ابیات سے خراج ِ عقیدت پیش کیا بعد ازاں علماء کرام کے جم غفیر کے باعث میں محفل جلسہ میں تبدیل ہو گئی جس میں خطیب بے بدل شہنشاہ تکلم وترنم مولانا عبدالمجید قادری صدر اھل سنت وجماعت سرنکوٹ کا خطاب نایاب ہوا جو کہ اللہ تعالیٰ کی پیروی عبادت و ریاضت کی طرف گامزن کرنے کے لئے اتباع سنت اور بزرگان دین کے نقوش راہ پر مشتمل تھاجس کی وضاحت خالق کائنات نے سورۃ فاتح میں کردی ہے اور یہ قرآن کریم کی یہ سورۃ نماز میں پڑھنا واجب ہے موصوف نے اجتماع سے مخاطب ہو کر عیاں کیا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے عین مطابق عمل بزرگان دین سے وابستگی میں عرس جیصاحب کی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قطاب الاقطاب کے توکل وتوسل کے کراماتی جوہروں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہلیان پونچھ کو کرب و بے چینی مصائب وآلام سے نجات دلانے میں شہنشاہ جبال ولی لامثال بابا غلام شاہ بادشاہ کی مہربانی سے عفو ودرگزر کا معاملہ فرما کر اس سرزمین پرروحانیت کا سدا بہار رنگ چڑھا دیا جس کی بنا پر یہاں کا ہرفرووبشر خانوادہ لارویہ کا مرہون منت ہے اور خطہ پیر پنچال میں علم وادب کے وہ گل کھلائے ہیں کہ یہاں کے محققین مصنفین شعرا ء کو ایک منفرد مقام حاصل ہے اس موقع پر چوہدری محمد اکرم لسانوی قاری منظوحسین قادری مولانا عبدالحمید قادری مولانا محمد اقبال ماسٹر عبد الرحمن نقشبندی لیکچرر عطااللہ پروفیسر جہانگیر احمد فرزاندان وبردران الحاج بدرالدین نقشبندی کے علاوہ علاقہ کی اہم شخصیات وزعماء ومعززین موجود تھے عرس پاک کا اختتام صلوٰۃ وسلام اور دعائیہ کلمات پر ہوا جس میں ریاست وملک میں امن امان کے قیام ودوام صاحب سجادہ نشین میاں بشیر احمد لاروی کی صحت اور درازی عمر بالخیر کی خصوصی دعامانگی گئی واضح ہوکہ مولاناعبدالمجید قادری علماء کی ٹیم کے ساتھ جامعہ ضیاء القرآن جامع مسجد فاطمتہ الزہرا کلر کٹل وارد ہوئے جہاں5اپریل 2021ء کو جلسہ دستار بندی و عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کا جائزہ لیا جامعہ ہذا کی رواں تعمیری وتعلیمی سرگرمیوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مولانا گلزار احمد و پرنسپل ادارہ ہذا کو مبارک باد پیش کی۔