سرینگر میں گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فائونڈیشن، پونے کا کنونشن چار اپریل کو
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک عزیز کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور کشمیر کی بہتر شبیہ کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاونڈیشن، پونے آئندہ چار اپریل کوسری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ایک پروگرام منعقد کرنے جارہا ہے۔ یہ اطلاع فاونڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر آنند بھاگوت نے دی ہے۔ڈاکٹرآنند بھاگوت نے بتایا کہ کشمیر سرزمین ہند پر جنت بے نظیر ہے اور جو پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے اور اپنی بے حد خوبصورتی، دلکشی اور جاذب نظر کے لئے مشہور ہے۔ پھولوں کی وادیاں، ڈل جھیل اس کی خوبصورتی کو چار چاندلگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اصل خوبصورتی یہاں کے ثقافتی ورثہ اور کشمیریوں کا استقبال کرنا ہے اور جو کشمیریت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کشمیر کے بارے پھیلی غلط فہمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کامقصد کشمیر کے بارے میں لوگوں میں موجود غلط فہمی کو دور کرنا ہے۔ کشمیر کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کا سدباب کرنا ہے جس کی وجہ سے کشمیرکے بارے میں ملک میں شبیہ خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اس پروگرام کے ذریعہ کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینا اورکشمیر کی جانب سے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے جس سے سوشیو اکنامک کو ڈیولپ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس رضاکار تنظیم گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاونڈیشن، پونے کا مقصد اپنے پروگرام کے ذریعہ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں بغیر کسی امتیاز کے لوگ، اسٹیک ہولڈر، ماہر اور سامعین ایک دوسرے کے آراء سے فائدہ اٹھاسکیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہو اور ملک کی ترقی ہوسکے۔ اس طرح براہ راست لوگوں تک اطلاعات پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ غلط معلومات کی وجہ سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد غلط،معلومات سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہاکہ فاونڈیشن شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، ہریانہ اور قومی خطہ راجدھانی دہلی میں پروگرام منعقدکرچکا ہے اور اسی طرح کا پروگرام فاونڈیشن نے گزشتہ سال اکتوبر میں انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر پروگرام منعقد کیا تھا جس میں گرگل کے ہیرو کیپٹن حنیف الدین کو خراج عقیدت کیا گیا تھا۔ فاونڈیشن نے جموں و کشمیر میں اس طرح کا پروگرام منعقد کرکے اصل ہیرو کے کارناموں کو اجاگر کرنے اور انہیں خراج عقیدت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پروگرام میں کیرالہ کے گورنر اور سابق مرکزی وزیرعارف محمد خاں، سابق مرکزی وزیر اور فوج کے سابق سربراہ وی کے ملک جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا، لفٹننٹ جنرل سید عطا حسیبن، چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر،، لیفٹننٹ جنرل سنجے کلکرنی سیاچن ہیرو اور سابق ڈی جی انفنٹری،، وائس ایڈمرل (سبکدوش) سابق کمانڈر انچیف اسٹرن نیول کمانڈ انوپ سنگھ اور انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے سکریٹری بدرالدین خاں وغیرہ اس پروگرام کو وقار بخشیں گے۔واضح رہے کہ گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاونڈیشن، پونے ایک رضاکار، غیر منفعت بخش، غیر سیاسی تنظیم ہے جو قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے میدان میں کام کرتی ہے۔