لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں، لاک ڈائون کسی کے حق میں نہیں: محمداعجازاسد
ضلع انتظامیہ شہرمیں ٹیسٹنگ کی سہولیات کا دائرہ وسیع کرے گی اورقرنطینہ مراکزکواپ گریڈکیاجائیگا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍حالیہ دنوں کے دوران کورونا کیسوں میں آئی تیزی کے پیش نظر سری نگرشہر کو’نارنگی زون‘قرار دئیے جانے کے بیچ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے بدھ کے روز کہاکہ سری نگرمیں سرنولاک ڈائون لاگونہیںکیاجائیگا۔ڈپٹی کمشنر سری نگرمحمداعجاز اسدنے کورونا مریضوں کیلئے دستیاب ودرکار سہولیات کاجائزہ لینے کے بعدایک سہولت مرکز کے باہرنامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے یہ واضح کیاکہ کوروناکیسوں میں آئے حالیہ اُچھال کے پیش نظر گرمائی راجدھانی میں تازہ لاک ڈائون نہیں کیاجائیگا۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا کورونا کیسوں میںآئی تیزی کودیکھتے ہوئے سری نگرمیںلاک دائون نافذکیا جائیگا،ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسدنے دوٹوک الفاظ میں ایسی قیاس آرائیوں یاامکانات کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ سری نگرمیں سرنولاک ڈائون کانفاذخارج ازامکان ہے ۔انہوںنے بتایاکہ اسکے بجائے ضلع انتظامیہ اس شہرمیں ٹیسٹنگ کی سہولیات کا دائرہ وسیع کرے گی اورقرنطینہ مراکزکوبہتر(اپ گریڈ)بنایاجائیگا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کامزیدکہناتھاکہ ہم متعلقہ بنیادی ڈھانچے اورسہولیات میںبہتری لائیں گے تاکہ کسی بھی صورتحال کابہتراندازمیں مقابلہ کیاجاسکے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگراعجاز اسدنے نامہ نگاروں کوبتایاکہ ہم نے گزشتہ سال کئے گئے لاک ڈائون کے دوران دیکھاکہ ہرقسم کاکاروبار ،غریب طبقہ ،مزدور اورشکارہ والے کس قدر متاثر ہوئے ،اورانھیں کتنی معاشی اورمالی بدحالی کاسامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کی توجہ اسبات پرمرکوز رہے گی ،کہ سری نگرشہرمیں ٹیسٹنگ کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیاجائے اورورنطینہ مراکزکوبہتر(اپ گریڈ)بنایاجائے۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے 45سال سے زیادہ عمرکے شہریوں پرزوردیاکہ وہ کورونا ٹیسٹنگ کیساتھ ساتھ کورونامخالف ٹیکہ لگوانے کیلئے آگے آئیں۔اعجاز اسدنے کہاکہ شہر سری نگرمیں کوئی لاک ڈائون نافذنہیں کیاجائیگا،اگرلوگ احتیاطی تدابیر پرسختی کیساتھ عمل پیراہوں ۔خیال رہے کورونا کیسوں میں آئی حالیہ تیزی کودیکھتے ہوئے حکام نے منگل کی شام سری نگرشہر کو’نارنگی زون‘قراردے دیا۔