سرینگر میں سیکورٹی مزید سخت

0
0

گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ تیز
یواین آئی

سرینگر؍؍گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک سمیت کئی علاقوں میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کو روک کر ان کی تلاشی لی۔یو این آئی ارد کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے سری نگر کے لالچوک اور دیگر علاقوں میں عارضی ناکے لگائے اور وہ گاڑیوں کو روک کر ان کی اور ان میں سوار لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی لے رہے تھے اور ان سے پوچھ گچھ بھی کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے روایتی لباس ‘پھیرن’ پہنا تھا ان سے وہ نکالنے یا اوپر کرنے کو کہا جا رہا تھا۔ہمارے نمائندے نے جب ایک سیکورٹی اہلکار سے اس سلسلے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں یہ ہدایات ہیں کہ سٹی میں ایسی تلاشی کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ بندوق براداروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جا سکے’۔دریں اثنا پولیس نے سری نگر کے ہوٹلوں میں قیام پذیر ‘پروٹکٹڈ پرسنز’ کے لئے مامور سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ پر رکھا ہے۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری نے ایس پی جنوبی سری نگر اور دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ بدھ کے روز سری نگر میں واقع ہوٹلوں کا دورہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ان ہوٹلوں میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئیں۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ ‘پروٹکٹڈ پرسنز’ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی کو مزید سخت کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں ملی ٹنٹ حملوں میں اضافہ ہونے کے پیش نظر یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا