کشمیر میں شبانہ بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار، 5 اور6 اپریل کو موسم پھر خراب ہونے کی پیش گوئی

0
0

سری نگر،//وادی کشمیر میں شبانہ بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہونے لگا ہے تاہم بیشتر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 5 اور 6 اپریل کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم 5 اور6 اپریل کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کی صبح سے ہی موسم خوشگوار رہا اور مغل باغوں بالخصوص جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ درج ہونے لگا۔
وادی کے دیہات میں کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں خاص کر میوہ درختوں کی کھدائی اور دوا پاشی میں مصروف دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ شب کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ پہلگام میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ککر ناگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے،میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا