رام نگرمیونسپل کمیٹی کاریڑھی زون غریبوں کیلئے بناریڈزون

0
0

کرسی پہ چہرہ بدلتے ہیں زون کامقام دوسری جگہ ہوجاتاہے منتقل،غریبوں کی روزی روٹی بدنظمی سے چھن رہی ہے
نریندرسنگھ ٹھاکر

جموں؍؍رام نگرمیونسپل کمیٹی کی جانب سے غریب ریڑھی چالکوں کیلئے دوبرس قبل ایک مخصوص علاقے کوریڑھی زون میں تبدیل کیاگیاتھاتاکہ یہ لوگ بلاٹریفک نظام میں کوئی خلل ڈالے اپنی روزی روٹی کماسکیں، لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پریہ ریڑھی زون نامکمل رہااوروہاں ریڑھی والوں کوریڑھیاں لگانے کی اجازت دی گئی، دو برس میں ریڑھی والوں کو کبھی کہیں جانے کافرمان جاری کیاجاتاہے تو کبھی کہیں۔ اس دربدری اورانتظامی نااہلی نے ریڑھی لگاکراپنے بچوں کاپیٹ پالنے والے بے روزگارہوگئے ہیں،کیونکہ انہیں ایک جگہ پرمخصوص مقام جسے ریڑھی زون قرار دیاگیاتھاوہاں ریڑھیاں کھڑاکرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ریڑھی والوں کے ایک وفدنے بتایاکہ انتظامیہ نے ان کاجیناحرام کردیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ وہ پچھلے تین ماہ سے اپنی ریڑھیاں کہیں بھی نہیں لگاپارہے ہیں اور ان کاکام کاج بری طرح متاثرہے۔وفدنے فون پربتایاکہ 2019میں ایس ڈی ایم وای اونے کالج روڈ سڑک کے قریب زون بناکرریڑھیاں لگانے کیلئے کہاگیالیکن میونسپل کمیٹی نے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ریڑھی زون کی تعمیر مکمل نہ کی جس کی وجہ سے یہ لوگ فاقہ کشی کاشکارہوگئے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ایس ڈی ایم ہوں یا پھر ای اوجب بھی آفیسر تبدیل ہوتاہے تونیاآفیسر نئے فرمان جاری کرتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ کرسی پرچہرہ بدلتے ہی ان کاریڑھی زون بھی بدل جاتاہے۔ایسے میں موجود ریڑھی زون ان کیلئے ریڈزون بن جاتاہے۔اسے میں وہ اپناکام کیسے کریں اورکیسے اپنے بچوں کا پیٹ پالیں۔اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہندنریندرمودی آتم نربھربھارت کیلئے کوشاں ہیں لیکن یہاں انتظامیہ کی بدنظمی سے اپناکام کاج کرنے والوں کو محنت مزدوری ، کاروبارکرنے سے محروم کرکے بے روزگاری وفاقہ کشی پہ مجبورکیاجارہاہے، ایسے میں وہ آتم نربھربھارت کی خوابوں کی تعبیرکیسے ممکن ہے اس کاجواب ایس ڈی ایم رام نگر اور ای او میونسپل کمیٹی رام نگرہی بہتردے سکتے ہیں۔اس سلسلے میں جب ایس ڈی ایم رامنگر سے رابطہ کیاگیاتوان کاکہناتھاکہ یہ میونسپل حدودمیں کام ہے اوراس ذمہ داری کو میونسپل کمیٹی نبھائے گی،انہیں ہدایت دی گئی ہے۔ایس ڈی ایم نے بتایاکہ یہاں نہ صرف ریڑھیوں کی پریشانی ہے بلکہ آٹو رکشاوالے اور میٹاڈوروالے بھی پریشان ہیں کیونکہ جگہ بہت تنگ ہے۔اُنہوں نے کہاکہ جلد ہی میونسپل کمیٹی کام شروع کرے گی اور ریڑھی والوں کو مخصوص مقام دیاجائیگاجہاں وہ بلاکسی پریشانی اپناکام کرسکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا