’شرطوں میں تبدیلی ،لوگوں کیلئے کاروبار کرنا آسان ‘

0
0

ایم ایس ایم ای شعبہ این ڈی اے حکومت کے لئے ہمیشہ اہم رہا ہے: مودی
لازوال ڈیسک

دھرماپورم؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کا شعبہ (ایم ایس ایم ای) شروع سے ہی قومی جمہوری اتھاد(این ڈی اے) کیلئے اہم رہا ہے اور یہ شعبہ ہندوستانی معشیت کی ریڑھ ہے۔مسٹر مودی نے منگل کو یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کورونا کی وبا کے دوران یہ شعبہ کافی پچھڑ گیا تھا اور اس وقت ان کی حکومت اس کے اضافہ اور ترقی کیلئے پرعزم ہے اور وہ خود بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ حکومت کیلئے کافی اہم رہا ہے اور ان کی حکومت نے ایم ایس ایم ای کیلئے شرطوں میں تبدیلی کردی ہے اور اس سے کافی لوگوں کے لئے کاروبار کرنا آسان ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاست میں 3.6 لاکھ ایم ایس ایم ای کی ترقی کیلئے 14000 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے اور سود کی شرح میں تبدیلی سے اس شعبہ سے جڑے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو فائدہ ملا ہے۔انہوں نے تھروکورال کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’وہ ہمیشہ کسانوں کا احترام کرتے تھے اور ان لوگوں کی حمایت کرتے تھے جن کے پاس اپنی زمین جوتنے کیلئے نہیں تھی۔ این ڈی اے حکومت کی ترجیح ہمیشہ ہی چھوٹے کسانوں کی ترقی کرنا رہی ہے اور اس کے پیش نظر کئی اصلاحی پروگرام شروع کئے گئے ہیں جو کسانوں کو بچولیوں سے آزاد کرنے کی سمت میں کارگر ثابت ہوں گے۔مسٹر مودی نے کہا کہ تمل ناڈو کا دفاعی گلیارا ریاست کے لوگوں کے لئے متعدد فائدے لے کر آئے گا اور ایک ماہ پہلے جس اہم جنگی ٹینک کا انہوں نے افتتاح کیا تھا وہ ملک کی جنوبی سرحدوں کی حفاظت کرے گا۔مسٹر مودی نیاپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا،’’ہم آپ کے بچوں کے مستقبل کی گارنٹی دیتے ہیں اور اتنی بھاری تعداد میں یہاں آکر آپ نے جو ہمت دکھائی ہے وہ ہمارے لئے ا?شیرواد کی طرح کام کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا