شری امر ناتھ جی یاترا 2021

0
0

ہندو دھرم اچاریہ سبھا اور اکھاڑا پریشد یاترا کیلئے مدعو
لازوال ڈیسک

ہریدوار؍؍لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار جو کہ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں ، نے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے آج یہاں ہریدوار میںہندو دھرم اچاریہ سبھا کے صدر سوامی اودھیشا نند گری جی مہاراج اور اکھل بھارتیہ پریشد کے صدر سوامی نریندر گری جی مہاراج کو شرائین بورڈ کا دعوت نامہ پیش کیا ۔ نتیشور کمار اور ڈپٹی سی ای او ایس اے ایس بی وکاس آنند آریوں ، سنتوں اور سناتن دھرم کے متلاشیوں کو شری امر ناتھ جی یاترا کیلئے مدعو کرنے کے سلسلے میں ہری دوار کے دورے پر تھے ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا جو شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی 40 ویں میٹنگ کے دوران بورڈ کو ہندو دھرم اچاریہ سبھا ، اکھاڑا پریشد اور ممتاز ہندوستانی روحانی شخصیتوں کو خصوصی دعوت نامے دینے کی ہدایت دی تھی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا