عالمی تحریک اردو نے پیش کی مبارکباد، اردو کے تئیں خدمات کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍عالمی تحریک اردو نے ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ بنائے جانے پر ان کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی اردو کے تئیں خدمات کی سراہنا کی ہے۔عالمی تحریک اردو کے سرپرست اعلی فاروق مضطر اور سرپرست خورشید بسمل کی ہدایات کے مطابق عالمی تحریک اردو کے صدر ڈاکٹر ذاکر ملک بھلیسی کی سربراہی میں تنظیم نے ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کو ان کے دفتر میں پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی ہے۔ اس موقعے پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری عمر فرحت اور دیگر کارکنان بھی شامل تھے۔آج صبح بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پہنچ کر عالمی تحریک اردو کی ٹیم نے ڈاکٹر مشتاق احمد کو اس اہم منصب پر فائز ہونے کی مبارکباد بھی دی اور امید ظاہر کہ یہ شعبہ اس یونیورسٹی میں ان کی سربراہی میں خوب ترقی کرے گا۔اس موقعے پر ڈاکٹر ذاکر ملک بھلیسی نے بتایا کہ ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کی اردو خدمات قابل سراہنا ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کی شخصیت پر پی ایچ ڈی تفویض ہوئی ہے اور پوری دنیا میں اردو افسانہ نگاری میں وہ ایک اہم نام بن چکے ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کو تجویز پیش کی ان کے شعبے کو اردو ڈسک ٹاپ پبلشنگ کا 6 مہینے کا بنیادی کورس شروع کرنا چاہئے تاکہ ان پیج اردو سافٹ ویئر لوگوں کو سکھایا جاسکے اور اردو کتب کی ڈئزائن بھیبچوں کو سکھائی جا سکے۔ انھوں نے اردو سافٹ وئر بنانے کو لیکر بھی ان پر زور دیا۔