کرائم برانچ جموں نے ملزم سرپنچ کو گرفتار کرلیا

0
0

محکمہ مال کی ملی بھگت کے ساتھ بنائی تھی جعلی پی آر سی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کرائم برانچ جموں نے ملزم پربھاکر سنگھعرف شوکی ولد لکھن سنگھ ساکنہ گاؤں کوٹ تحصیل اور ضلع جموں جومغربی پاکستان پناہ گزین ہے ،کا تعلق چک سنتھل (موڑہ شاہ پور) تحصیل اور ضلع سیالکوٹ پاکستان سے ہے جس کے خلاف اس سے قبل بار ہ ایف آئی آر درج ہیں اور ملزم ایک ہسٹری شیٹر ہے ۔وہیں ملزم نے محکمہ مال کی ملی بھگت کے ساتھ جعلی پی آر سی بنوائی ہے۔ اس سے قبل مذکورہ ملزم پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے جنگلات کی زمین پر ناجائز تجاوزارت کئے اور پودوں ک کٹائی کروائی ۔مذکورہ ملزم پر پی ایس اے کا بھی اطلاق ہو چکا ہے ۔وہیں جعلی پی آر سی کے سلسلے میں کرائم برانچ نے مذکورہ ملزم کو حراست میں لیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا