مشیر فاروق خان نے امور نوجواں و کھیل کود شعبے کے تحت کاموں پر جاری پیش رفت کا جائیزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر یو ٹی کھیل کود کلچر کو فروغ دینے اور جدید ترین کھیل کود سہولیات قایم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے ۔ اس کا اظہار آج لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں امور نوجوان اور کھیل کود محکمے کے افسران کی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود ، محکمہ کے ڈائیریکٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل نے محکمہ کی ضلع وار پروجیکٹ رپورٹ اور منعقد کئے گئے کھیل مقابلوں سے متعلق پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ مشیر نے محکمہ کو کووڈ وباء کے دوران مختلف کھیل سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے سراہا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا