اپنی پارٹی کی طرف سے جموں میں ممبر شپ مہم کا آغاز

0
0

اپنی پارٹی لوگوں کی نمائندگی کے لئے وجود میں آئی:اعجاز احمد خان
لازوال ڈیسک
جموں//اپنی پارٹی نے جموں دفتر گاندھی نگر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران بنیادی ممبر شپ مہم کا آغاز کیاْ۔ اس کی شروعات سنیئر لیڈران نائب صدر اعجاز احمد خان، چوہدری ذوالفقار علی اور ظفر اقبال منہاس کے علاوہ جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی صدر خواتین ونگ نمرتہ شرما، صوبائی نائب صدر سید اصغر علی اور دیگر لیڈران نے کی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے نائب صدر اعجاز احمد خان نے کہاکہ پانچ اگست 2019کے بعد جب دیگر سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیحی دی ، تب اپنی پارٹی لوگوں کی نمائندگی کے لئے وجود میں آئی۔انہوں نے کہا’’ہم نے جمہوری عمل میں لوگوں کی شمولیت کی غرض سے ممبرشپ لانچ کی ہے، ہمیں یقین ہے کہ جموں وکشمیر بھر میں ممبر شپ مہم ہرپنچایت، گاؤں، تحصیل اور ضلع سطح تک پہنچے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر میں جمہوری حکومت کی اشد ضرورت ہے جوحکومت ِ ہند کی فلاحی وترقیاتی اسکیموں کو زمینی سطح پر عملی جامہ پہناسکتی ہے اور سبھی لوگوں تک اِس کا فائیدہ پہنچ سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں بیروکریسی عوام تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ خان نے کہاکہ اپنی پارٹی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے اور اِس کو عملی جامہ پہنایاجانا چاہئے جوکہ حکومت ِ ہند کا وعدہ بھی ہے۔ ریاستی درجہ کی بحالی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ نائب صدر اپنی پارٹی چوہدری ذوالفقار علی نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ مقامی افسران کو انتظامیہ اور پولیس محکمہ میں ترجیحی دی جائے کیونکہ غیر مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل سے واقف نہیں ہیں۔ ذوالفقار علی نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ مقامی افسران کی صلاحیتوں کا استعمال کیاجانا چاہئے جنہیں مختلف محکموں اور اضلاع میں حالیہ تعیناتیوں وتقرریوں میں الگ کر دیاگیاہے۔ ہمارے افسران غیر مقامی افسران ، آئی آر ایس اور دیگر سروسزکے افسران سے زیادہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے واقف ہیں، جے کے اے ایس افسران زیادہ قابل اور ذہین ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا’’ہم نے جموں وکشمیر میں سیاسی عمل کی بحالی اور عوامی نمائندگی کو مستحکم کرنے کے لئے یہ جماعت بنائی ہے۔ اس موقع پر نائب صدر اپنی پارٹی ظفر اقبال منہاس نے کہاکہ پارٹی جموں وکشمیر کے اندر مضبوط جمہوری اداروں اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے جمہوری عمل کی بحالی چاہتی ہے۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات میں مزید کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ حکومت ِ ہند نے جو وعدہ کیا ہے اُس کو عملی جامہ پہنایاجائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی نے لوگوں کا اعتماد جیتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اِس کا حصہ بن ر ہے ہیں۔ اس موقع پر جے اینڈ کے ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی ، ریاستی ایس سی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، او بی سی ریاستی کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ، جنرل سیکریٹری جموں وکشمیر یوتھ ونگ ابہے بقایہ، سابقہ ایم ایل اے اور ضلع صدر اودھم پور فقیر ناتھ، ضلع صدر کٹھوعہ اور سابقہ ایم ایل اے پریم لال، ضلع صدر جموں اربن پرنو شگوترہ، ضلع صدر جموں رورل بی۔ رنکو اروڑہ، ضلع صدر کشتواڑ موہندر پریہار، ضلع صدر جموں رورل پشپ دیو کمار اپل، ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، ضلع صدر راجوری سید منظور بخاری، صوبائی سیکریٹری جموں ڈاکٹر روہت گپتا، صوبائی صدر جموں یوتھ ونگ گوروکپور، جنرل سیکریٹری او بی سی اجے رانا کے علاوہ سرگرم کارکن شنکر سنگھ چب، سلیم چوہدری، شبیر کوہلی، وائی بہو مٹو، سمرنجیت سنگھ، فاروق چوہان، اشرف چوہدری، وپل بالی، دلبیر سنگھ، جے پی سنگھ، دیپک براڈو، ایڈووکیٹ تیجندر ، سوہل کھجوریہ، جوگیندر سنگھ، کلونت سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا