سری نگر//ملک کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے ملازمین نے جموں و کشمیر میں جمعرات کو مرکزی سرکار کے کارپوریشن میں انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) اور فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) کو بڑھانے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی پی او کے ذریعے ایل آئی سی کی اپنی حصہ داری فروخت کرے گی اور ایف ڈی آئی میں 74 فیصد اضافہ کرے گی۔
کارپوریشن کے ملازموں نے حکومت کے اس اعلان کے خلاف جمعرات کو ملک بھر میں یک روزہ ہڑتال کی اور سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج بھی درج کیا۔