مواصلات اور آراء انتظامیہ کی اولین ترجیح :سنہا

0
0

لفٹینٹ گورنر نے سمارٹ سٹی منصوبوں کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ،منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں اور سرینگر سمارٹ سٹی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ۔ میٹنگ کے دوران لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ کارکنوں سے کہا کہ وہ منصوبوں کو انجام دیتے وقت اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیت رکھنے والے افراد کی خدمات بھی حاصل کریں ۔ ڈی پی آر کی منظوری اور ٹینڈر الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کرنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( جے ایس سی ایل ) اور سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( ایس ایس سی ایل ) کے سی ای اوز کو منصوبوں کے ڈی پی آر کی جلد جانچ کیلئے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے بیک وقت متعدد کاموں کو شروع کر کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں اور سرینگر کو جدید اور پائیدار شہروں میں تبدیل کرنے کیلئے ہم آہنگی برقرار رکھنے کے علاوہ بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے ، نقل و حرکت میں اضافہ اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ۔ اشتہاری پینل کی تنصیب کے بارے میں پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ مواصلات اور آراء انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور انہوں نے افسران کو عوام سے مستقل رابطے میں رہنے کی ہدایت دی ۔ جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے تحت سمارٹ قطبوں کے منصوبے کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے سی ای او جے ایس سی ایل کو ہدایت دی کہ وہ آئیندہ بھی منصوبے کے پیمانے میں توسیع کیلئے ایک خصوصیت رکھیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹس کی روڈ نیٹ ورک کی بہتری کا بھی جائیزہ لیا اور جلد ہی سروے مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام کی جگہ پر کام کرتے ہوئے عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سی ای او جے ایس سی ایل سشما چوہان اور سی ای او ایس ایس سی ایل ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جے ایس سی ایل اور ایس ایس سی ایل کے مختلف منصوبوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دی ۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے صحیح نفاذ کیلئے لفٹینٹ گورنر نے استعداد کار میں اضافے کیلئے اندرون خانہ صلاحیت پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے منصوبے کے مطابق ٹایم لائینز طے کیں ۔ اس موقعہ پرسابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( ایس آر ایف ڈی سی ایل ) کے چئیر مین کیشیو ورما نے سمارٹ سٹی منصوبوں کے مختلف پہلوؤں کو موثر انداز میں نافذ کرنے کیلئے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں ۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ارون کمار مہتہ ، رہایشی اور شہری ترقیاتی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری جل شکتی ایم راجو ، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اونی لواسہ ، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک رلیشنس راہول پانڈے ، کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن ، نائب چئیر پرسن جے ڈی اے، پی ایم سی کے بورڈ ممبران چیف انجینئرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا