آل جموں و کشمیر فارسی اسکالرس ایسو سی ایشن کا احتجاج

0
0

فارسی مضمون کو پرائمری سطح سے متعارف کرنے کا مطالبہ
یواین آئی

سرینگر؍؍آل جموں و کشمیر فارسی اسکالرس ایسو سی ایشن نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر فارسی مضمون کو پرائمری سطح سے متعارف کرنے کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی اسکالرس نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ‘فارسی زبان کو بچاؤ‘، ’ہمیں انصاف چاہئے‘ وغیرہ جیسے نعرے درج تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر کوثر جعفری نامی ایک احتجاجی اسکالر نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ پچھلے کئی برسوں سے فارسی مضمون کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کالجوں میں فارسی مضمون کے نہیں رکھا گیا ہے اور ہائر سکینڈری سطح پر اس مضمون کو ختم کیا جا رہا ہے۔موصوف نے کہا کہ کسی زمانے میں فارسی جموں وکشمیر کی سرکاری زبان رہی ہے لیکن آج اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی زبان کے ادب کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے لہذا فارسی زبان کے ادب کو بھی اسی نگاہ سے دیکھاجانا چاہئے۔ان کا مطالبہ تھا کہ فارسی مضمون کو پرائمری سطح سے ہی متعارف کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا