مینڈھر کے منکوٹ میں فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد

0
0

عوام نے مختلف امراض کیلئے مفت ادویات حاصل کیں
سرفرازقادری
مینڈھر// سب ڈویژن مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں فوج کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر علاقہ کے عوام نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔وہیں مقامی عوام نے اپنے امراض کیلئے طبی معائنہ کے بعد مفت ادویات حاصل کیں ۔تاہم کیمپ میں عمر رسیدہ بزرگوں،بچوں اور خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عوام کو کووڈ وبائی صورتحال کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ وہیں مقامی عوام نے فوج کی جانب سے طبی کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا