انجمن تحفظ شریعت مینڈھر نے وسیم رضوی کی پھانسی کی مانگ کی

0
0

وسیم رضوی کی تصاویر نظر آتش کیں،کہا قرآن مقدس کے ایک نقطے کو کوئی ہلا نہیں سکتا
سرفرازقادری
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کے ساگرہ گائوں میں انجمن تحفظ شریعت کے بینر تلے عوام نے وسیم رضوی کو پھانسی دینے مانگ کی ۔ اس دوران علمائے کرام نے کہاکہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی واحد کتاب ہے جس کے ایک نقطے کو دنیا کی کوئی بھی عدالت اور کوئی بھی طاقت تبدیلی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ وسیم ملعون نے پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل دکھایا ہے اور اس پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ناپاک حرکت کی ہے۔ اس لیے اس کو پھانسی دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کاکوئی بھی فرد و بشر قرآن مقدس کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا اور نہ ہی کریگا۔وہیں عوام نے وسیم کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اس کی تصویروں کو نظر آتش کیا اور پائوں تلے روندتے ہوئے اپنے ایمانی جذبات کو ظاہر کیا۔ اس موقع پرمولانا جاوید احمد نعیمی خادم انجمن تحفظ شریعت وامام جامعہ مسجدزیارت میرادبڑاج، مولانامحمد زمان امام جامہ مسجد ساگرہ، مولانا خورشید امام چوکی، مفتی محمدادریس ثقافی ، مولانا محمد حسین، مولانا محمد یوسف رضاوارثی امام جامع اصحاق، حولدارخالد، مولوی امین کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا