ٹی بی سے متعلق آگاہی کے لئے مدرسہ میں کمیونٹی میٹنگ کا اہتمام

0
0

ٹی بی کے خاتمے کے لئے کیئر انڈیا کے تعاون سے عوامی تحریک چلائی جارہی ہے
مدھوبنی،\/شہری علاقے کے مدرسہ اصلاح المومنین رادھے نگر، بھورا میں ٹی بی آگاہی پروگرام کے حوالے سے محکمہ صحت اور مدرسہ اساتذہ، عوامی نمائندوں اور معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرنے والے حضرات کی ایک میٹینگ ہوئی۔ جس میں "ٹی بی ہار ے گا، ملک جیت جائے گا”کے موضوع پر عوامی بیداری پروگرام کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ٹی بی کے مریضوں کو آگاہ کرنے، ٹی بی کے مریضوں کوسرکاری مالی امداداور ٹی بی مریضوں کے لئے تغذیہ بخش امدادی رقم سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تپ دق کے سینئر سپروائزر امیرالدین انصاری نے ٹی بی کی علامات پر خصوصیت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی بی کے بیکٹیریا ہوا کے ذریعے پھیلتے ہیں۔ جب پھیپھڑوں کی ٹی بی کے مریض کھانستے یا چھینکتے ہیں تو اس مرض کے بیکٹیریا چھوٹے ذرات کی شکل میں ہوا میں پھیل جاتے ہیں۔ اگر کمرہ ہوادار نہ ہو تو وہ سانس کے ذریعہ وہاں موجود انسان کے اندر چلے جاتے ہیں۔ مواصلاتی امراض کے افسر ڈاکٹر آر کے سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کو ٹی بی کے علاج سے آگاہ کرنا اور اس بیماری کے بارے میں پھیلی افواہوں اور غلط فہمیوں سے باخبر ہوکر حکومت کے ذریعہ مفت علاج کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لئے عوامی، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ عوامی نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔میٹینگ کے دوران کیئر انڈیا کے ڈی ٹی ایل مہیندر سنگھ سولنکی نے بتایا کہ ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام میں نعرہ یہ تھا کہ” ہر بہاری کا ایک سپنا، ٹی بی مکت ہو بہار اپنا”۔ اجلاس کے دوران دستخطی مہم بھی چلائی گئی۔ میٹینگ میں ان لوگوں کو بھی مدعو کیاگیاتھا جنہوں نے ٹی بی کا علاج کرایا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں، ان کے ذریعہ لوگوں کو بتایا گیا کہ ٹی بی مکمل طور پر قابل علاج بیماری ہے، اسے چھپانے کی نہیں بلکہ اس سے آگاہ ہوکر علاج کروانا کی ضرورت ہے۔ٹی بی سے تندرست ہوچکے مریضوں نے بتایا کہ وہ اب صحت مراکز میں دی جانے والی دوائیوں سے پوری طرح صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ٹی بی آگاہی رتھ تمام بلاک میں چلائی جارہی ہے: ڈاکٹر آر کے سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں مارچ کے مہینے کو ضلع کے تمام بلاکس میں ٹی بی کے خاتمے کے لئے ایک عوامی تحریک کے طور پر منایا جارہا ہے۔ ضلع میں کیئر انڈیا اور این ٹی ای پی (نیشنل تپ دق خاتمہ پروگرام) کے اشتراک سے تمام بلاکس میں آگاہی رتھ چلائی جارہی ہے۔ روٹ چارٹ کے مطابق گاؤں۔گاؤں میں گھوم کر لوگ کو ٹی بی کے ممکنہ علامات اور علاج سے متعلق معلومات دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت ملک کو سال 2025 تک ٹی بی سے پاک بنانے کا ہدف بنایا گیا ہے۔
ہر شخص کا مفت معائنہ اور علاج:ڈسٹرکٹ مواصلاتی امراض کے افسر ڈاکٹر آر کے سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے تمام بلاکس میں پرائمری یا معاشرتی صحت مراکز میں ٹی بی کے مریضوں کو مفت علاج دستیاب ہے۔ جہاں وہ اپنا علاج کروا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ انہیں مفت دوائیں بھی دی جاتی ہیں۔ اس سے ٹی بی کے بہت سے مریضوں کو مدد ملتی ہے۔ ٹی بی سے پاک ملک بنانے کا عزم کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ٹی بی کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انتہائی تلاشی مہم میں،کسی شخص میں ٹی بی کی علامات ملنے پراس کے بلغم کی جانچ کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ٹی بی کی بیماری پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لئے لوگوں کو باخبر کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔
ٹی بی (تپ دق) کی علامات:٭ لگاتار 3 ہفتوں تک کھانسی ہونا٭کھانسی کے ساتھ خون کا آنا٭ سینے میں درد اور سانس کی پریشانی٭ وزن کم ہونا اور زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنا٭شام کو بخارآنا اور سردی لگنا٭ رات میں پسینہ آنا وغیرہ۔
اس موقع پر کیئر انڈیا کے ڈی ٹی ایل مہندر سنگھ سولنکی، اسپتال منیجر عبد المجید، ڈی پی سی پنکج کمار، انیل کمار، ڈی ایف آئی ٹی کوآرڈینیٹر پردیپ کمار، جے آئی ٹی پروجیکٹ کے آلوک کمار، ایس ٹی ایس بھون نارائن کانت، ایس ٹی ایل ایس امیرالدین انصاری، پردھان مولوی جلال الدین، عبد اللہ انصاری، مفتی امداد اللہ وغیرہ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا