نئی دہلی، //وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو بنگلہ دیش کے بانی بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کو ان کے 101 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں انسانی حقوق اور آزادی کا ’چمپئن‘ بتایا۔
مسٹر مودینے ٹوئٹ کیا ’’انسانی حقوق اور آزادی کے چمپئن بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کو ان کے یوم پیدائش پر دلی سلام ۔ وہ سبھی ہندوستانی کے لئے ایک ہیرو ہیں۔ اس ماہ کے آخر میں تاریخی مجیب بورشو تقریبات میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کا دورہ میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی‘‘۔
شیخ مجیب الرحمان کی پیدائش 17 مارچ 1920 کو ہوا تھا۔ انہوں نے 1971 میں پاکستان کے خلاف جد و جہد آزادی کی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو آزادی دلائی تھی۔ وہ بنگلہ دیش کے پہلے صدر بنے اور بعد چار برسوں تک وزیراعظم بھی رہے۔
شیخ مجیب الرحمان کو ’بنگلہ دیش کا معمار‘ اور ’بنگلہ دیش کے بابائے قوم ‘کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ بنگ بندھو یا بنگلہدیش کے دوسر کے طور پر شناخت پانے والے شیخ مجیب الرحمان بنگلہ دیش کے سب سے بڑے لیڈر وں میں سے ایک تھے۔ ان کے یوم پیدائش کو ملک میں قومی طاقت کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔