’ ملکی غیرملکی سیاح سیرو تفریح کے لئے اُمڑ پڑے ‘

0
0

جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کے بعد سچیت گڑھ جموں کے علاقے میں رونق آئی

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر بھارت پاکستان کے مابین جنگ بندی معاہدے پر من وعن عمل کرنے کے بعد سچیت گڑھ جموں میں رونق لوٹ آ ئی ہردن دو ہزار کے قریب ملکی غیرملکی سیاح اور مقامی سیلانی سچیت گڑھ جاکر وہاں کے قدرتی مناظر کو دیکھ کرلطف اندوز ہورہے ہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی رش کومد نظر رکھتے ہوئے معقول سہولیات پہنچانے کابھی فیصلہ کیاہے ۔بھارت پاکستان کے مابین سرد مہری کم ہونے اور برف پگھلنے کے جوآثار پیدا ہوگئے ہے جموں کشمیرمیںاس کے مثبت اثرات دیکھنے کوملنے لگے ہے بھارت پاکستان کے مابین حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے پرمن وعن عمل کرنے پراتفاق کے بعد جموں کشمیرکے دلفریب مناظر سے پرسچیت گڑھ جموں اب لوگوں کی توجہ کامرکز بن گیاہے ہر دن دو ہزار کے قریب ملکی غیرملکی سیاح اور مقامی سیلانی سچیت گڑھ پہنچ کر نصب کئے گے 131فٹ پرچم کو دیکھنے کا خواب بھی پورا کرتے ہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے سیاحوں کے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھ کر سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔لیفٹننٹ گورنر نے انتظامیہ کوہدایت کی کہ سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کوہر ممکن سہولیا ت سچیت گڑھ میں بہم پہنچائی جائے تاکہ سچیت گڑھ کوسیاحتی نقشے پرلانے میں مشکلوں کاسامنا ناکرنا پڑے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا