کشمیر میں دوسرے روز بھی موسم خشک اورخوشگوار

0
0

گلمرگ میں سیاحوں کی آمدکاسلسلہ جاری؛21 اور22 مارچ کو ہلکی برف باری اور بارشیں متوقع
جے کے این ایس

سرینگر؍؍سوموارکی صبح سے مجموعی طورپرموسم خشک اورخوشگواررہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بالائی ومیدانی علاقوں میں ہلکی برف باری اوربارشوں کاامکان ظاہرکیاہے ۔اس بیچ منگل کے روز بھی پوری وادی میں موسم خشک رہااورصبح سے ہی دھوپ نکلی ۔جے کے این ایس کے مطابق دن بھر موسم خوشگواررہنے کی وجہ سے مقامی آبادی کیساتھ ساتھ کشمیرسیروتفریح کیلئے آئے سیاح بھی اس خوشگوارموسم سے لطف اندوز ہوئے ۔پبلک پارکوں ،باغات اوردیگر کھلی جگہوں پر لوگ دھوپ کامزہ لیتے نظرآئے جبکہ جھیل ڈل میں بھی سیاحوں اورمقامی لوگوں کوکشتیوں میں سیروتفریح کرتے دیکھاگیا۔اُدھر سیاحتی مقام گلمرگ کی خوبصورتی میں حالیہ برف باری سے نکھرگئی ہے اوریہاں چاروں اطراف سے برف پوش پہاڑوں سے یہاں موجودسیاح کافی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔مقامی تاجروں اورہوٹل مالکان نے بتایاکہ گلمرگ میں فی الوقت سینکڑو ں کی تعدادمیں سیاح ٹھہرے ہوئے ہیں تاہم ان میں بیشترسیاح ملک کی مختلف ریاستوں سے یہاں آئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ چندروزقبل ہوئی تازہ برف باری کے بعدگلمرگ کی برف پوش وادی مزید دلکش اورخوبصورت ہوگئی ہے اوریہاں کے قدرتی حس وجمال سے لطف اندوزہونے کیلئے روزانہ درجنوںکی تعدادمیں سیاح یہاں آرہے ہیں ۔کچھ ہوٹلوں کے ملازمین ومالکان نے بتایاکہ بیشتر سیاح ملکی ہیں ۔اس دوران وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہلکے درجے کے برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہاکہ وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے،تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 21 اور22 مارچ کو بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق21اور22مارچ کوجموں وکشمیراورلداخ میں کہیں کہیں ہلکی تادرمیانہ درجے کی بارش اوربرف باری ہونے کا70فیصدامکان ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا