ایس ٹی، ایس سی، او بی سی تنظیم نے ڈی سی راجوری کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر کے نام یاداشت پیش کی

0
0

کہا ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کے ملازمین کا پرموشن کوٹہ بحال کیا جائے اور منڈل کمیشن کی رپورٹ مشتہرکی جائے
عمرارشدملک

راجوری ؍؍ایس ٹی، ایس سی، او بی سی کے مسائل کو لیکر راجوری میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی نامی تنظیم کے وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شوان سے ملاقات کی اور اپنے دیرانہ مطالبات کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر کے نام یاداشت پیش کی جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کے ملازمین کا پرموشن کوٹہ بحال کیا جائے اور منڈل کمیشن کی رپورٹ مشتہرکی جائے،جس میں او بی سی کوٹا کے لوگوں 27 فیصد کوٹا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ وہیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صابر چودھری نے بتایا کہ ایس ٹی، ایس سی ، او بی سی تنظیم ایک غیر سرکاری تنظیم ہے اور آج جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں ہماری اس تنظیم کے لوگ ضلع ترقیاتی کمشنرز کو بطور احتجاج لیفٹیننٹ گورنر کی طرف یاداشت پیش کررہے ہیں جس میں ہمارے تمام مطالبات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ گورنر ستیا پال ملک سے لیکر اس وقت تک سب نے ہمارے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور ہم اپنے جائز مطالبات مانگ رہے ہیں۔ اس موقع پر کول کرشن کوارڈینیٹر، چودھری صلع محمد چیرمین، عبدالمجید قریشی ضلع صدر، غلام عباس نائب صدر، کلدیپ راج، تنویر عوان، فاروق چودھری اور شبیر چودھری موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے صاف طور پر کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات کو پورا کرے تاکہ طلبائ￿ اور ملازمین کو ان کا حق مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا