پنچایت سیکرٹری ایسوسی ایشن راجوری کی تشکیل نو، دلشاد ملک صدر منتخب

0
0

کہا پنچائت سیکریٹریوں کے تمام مسائل پر کام کیاجائے گا
عمرارشدملک
راجوری ؍؍راجوری میں تمام پنچایت سیکرٹریوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کی تمام بلاکوں سے پنچایت سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پنچایت سیکرٹری ایسوسی ایشن کی تشکیل نو کے لئے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مشاورت کے ساتھ طے کرنا تھا۔ اس دوران اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے بغیر الیکشن کے دلشاد ملک کو ایسوسی ایشن کا ضلع صدر منتخب کیا جبکہ امیر سہیل مرزاکو ایسوسی ایشن کا ضلع مشیر مقرر کیا گیا، اجے کمار اور شاہد ملک کو نائب صدر، مہتاب میر کو ضلع سیکرٹری، اتیش اشوک کنونیئراور ظہیر ملک کو خزانچی مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر دلشاد ملک نے ضلع راجوری کے تمام سیکرٹری پنچایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تمام مسائل چاہیے ضلع سطح کے ہوں یا پھر ریاستی سطح کے سب پر کام کیا جائے گا۔ انہوں لیفٹیننٹ گورنر، کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں اور دیگر آفیسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وی ایل ڈبلیو، ایم پی ڈبلیو اور گرام سیوکوں کو ایک برابر درجہ دیا جس کے بعد اب یہ سب سیکرٹری پنچایت ہونگے۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر محکمہ جات کے گریجویشن سطح کے تنخواہ گریڈ کے مطابق پنچایت سیکرٹریز کا تنخواہ گریڈ مقرر کیا جائے ۔موصوف نے کہا کہ جلد ہی ریاستی سطح کی ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے گا تاکہ مشاورت کے ساتھ اپنے مطالبات کو حکومت کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا