رگھوڑہ سدھرا میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

0
0

آئی جی پی ،سی آر پی ایف،جموں سیکٹر نے کیمپ کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سی آر پی ایف کی جانب سے جموں کے رھوڑا سدھرا میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح آئی جی پی جموں سیکٹر سی آر پی ایف ،پی ایس رنپیز نے کیا ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ166بٹالین پونیت کمار کولدھر ، انیل کمار سیکنڈ ان کمانڈ 166بٹالین موجود رہے ۔وہیں ڈاکٹر امت کمار سی ایم او ( او جی ) سی آر پی ایف نے ڈاکٹر نسیم چوہان اور ڈاکٹر انوج کھجوریہ کے ہمراہ مریضوں کا طبی معائنہ کر کے مفت ادویات تقسیم کیں ۔اس دوران ڈاکٹر امت کمار نے کئی امراض اور ان کے علاج و معالجہ کے متعلق جانکاری فراہم کی ۔وہیں آ ئی جی پی موصوف نے یونٹ افرسان اور جوانوں کی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے سراہنا کی ۔اس موقع پر کارپوریٹر شمع اختر نے بھی سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ اداکیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا