بڑی تعدادمیں طلباء نے کی شرکت ،فوج کی جانب سے طلباء میں انعامات تقسیم
لازوال ڈیسک
منجاکوٹ؍؍فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائر اسکنڈی اسکول منجاکوٹ راجوری میں ’منشیات زندگی کی بڑی دشمن‘ کے موضوع پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گیارہ سرپنچوں، چونتیس اساتذہ ،سولہ مقامی معززین اور 253طلباء نے شرکت کی ۔اس موقع پر دیگر مقررین کے ہمراہ اسکولی طلباء نے تقاریر پیش کیں۔علاوہ ازیں فوجی افسران نے بھی منشیات کے مضر اثرات کے متعلق جانکار ی فراہم کی ۔وہیں پتراڑہ آرمی کیمپ اور گلوتھی سے فوج کی ٹیم نے طلباء کو انعامات تقسیم کئے اور طلباء کی سرگرمیوں کی سراہنا کی ۔اس موقع پر شرکاء میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی گئی جہاں مقامی معززین اور طلباء نے فوج کی جانب سے طلباء کیلئے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔