وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری پروفیسر اکبر مسعود نے کیا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری پروفیسر اکبر مسعود نے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ کے انچارج ہیڈ نکھل گپتا کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیاتی پیغام میں موصوف نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور آنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے دعا کی ۔پروفیسر اکبر مسعود نے کہا کہ نکھل گپتا کی بیٹی کی بے وقت موت کی خبر سن کر کافی دکھ ہوا ۔انہوں نے دعاء کرتے ہوئے کہاکہ مالک حقیقی پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے بھی نکھل گپتا سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔