ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی: پیوش گوئل

0
0

نئی دہلی، //ریلوے کی نجکاری نہ کرنے، ریلوے کو جدید بنانے، مسافروں کو بہتر سہولت مہیا کرانے اور ان کی حفاظتی کو یقینی بنانے کی حکومت کی یقین دہانی کے ساتھ لوک سبھا نے منگل کے روز ’بجٹ 22,2021 میں ریلوے کی وزارت کے تحت مطالبات زر کو منظوری دے دی مسٹر گوئل نے لوک سبھا میں مطالبات زر پر چھ گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کئی ارکان نے ریلوے کی نجکاری کئے جانے کی بات کہی ہے اور اس پر گہری تشویش بھی ظاہر کی ہے لیکن ’’میں واضح کردوں کہ انڈین ریلوے کا پرائیویٹائزیشن نہیں ہوگا اور ریل ہندوستانی حکومت کی ہی رہے گی‘‘۔
انہوں نے ارکان سے ایوان میں ریلوے کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر ریلوے میں پرائیویٹ سرمایہ آتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دلیل دی کہ سڑکیں ہندوستان کی جائیداد ہیں لیکن کیا کوئی کہتا ہےکہ سڑک پر صرف حکومت کی گاڑیاں ہی چلنی چاہئیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اسی طرح کی کوششیں ریلوے لائن پر نہیں ہونی چاہئیں۔
ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ریلوے میں بڑی اصلاح کی جارہی ہے جس میں مسافروں کی حفاظت اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا جارہا ہے اور اس کے لئے حکومت نے ریلوے کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے مقصد سے ’قومی منصوبہ2030‘ بنایا گیا۔ ریلوے کو جدید بنایا جارہاہے اور اس کے لئے ریلوے اسٹیشنوں پر سہولیات میں بہتری کی جارہی ہے جس کے تحت ایل ای ڈی لائٹس لگانے کے ساتھ ہی اسکیلیٹرس اور لفٹ لگائی گئیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا