سری نگر،//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک 30 سالہ نوجوان کی سری نگر میں ایک رہائشی مکان کی چھت سے گرنے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں ایک 30 سالہ نوجوان ایک رہائشی مکان کی پہلی منزل کی چھت سے اچانک گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر بون اینڈ جوائنٹس ہسپتال برزلہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔