راول پورہ شوپیان میںفورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم تیسرے دن بھی جاری رہا

0
0

تازہ فائرنگ میں جیش کا مقامی ضلع کمانڈر ہلاک ،تعداد2تک پہنچ گئی
علاقے میں انٹر نیٹ سروس ٹھپ،سجاد افغانی کی ہلاکت بڑی کامیابی :آئی جی پی
لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے راولپورہ علاقہ میں تین دنوں سے جاری جنگجومخالف آپریشن میں سیکورٹی ایجنسیوںکواُسوقت ایک بڑی کامیابی ملی ،جب یہاں سوموارکی صبح ہوئی تازہ معرکہ آرائی کے دوران جیش محمدکامقامی ضلع کمانڈرولایت حمید لون عرف سجادافغانی جاں بحق ہوگیا،اوراس طرح سے یہاں ابتک 2جنگجومارے گئے کیونکہ اتوارکے روزایک مقامی جنگجو جہانگیر احمد وانی ماراگیاتھا۔پولیس وفوج نے راولپورہ شوپیان میں جیش محمدکے اہم کمانڈر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سجادافغانی کی نعش اورہتھیار،گولی بارودنیز نقد رقم بھی جائے جھڑپ سے برآمد کی گئی ۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمار نے کمانڈر سجادافغانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے شوپیان پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔معلوم ہواکہ کچھ جنگجوئوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے ایس ائوجی اہلکاروں، فوج کی 34 آر آر اور سی آر پی ایف کی14ویں بٹالین کے اہلکاروں شوپیان ضلع کے راولپورہ علاقے کو ہفتے کی شام محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔اتوارکے روز یہاں ہوئی معرکہ آرائی کے دوران ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوگیا،جسکی شناخت لشکر طیبہ سے وابستہ جہانگیر احمد وانی ولد مرحوم عبدالرحمان وانی ساکن رکھ نارہ پورہ شوپیاں کے طور پر کی گئی۔اتوارکے روز یہاں مظاہرین اورسیکورٹی فورسزکے درمیان جائے جھڑپ کے نزدیک شدیدتصادم آرائی ہوئی ،جس دوران پتھرائو کرنے والے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے پولیس وفورسزنے آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ بندوقوں کا استعمال کیا۔پولیس و فورسز کی کارروائی میں2احتجاجی نوجوان پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ضلع ہسپتال شوپیاں سے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ پتھرائو کے دوران پولیس ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد سر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔اس دوران معلوم ہواکہ سنیچرسے جاری معرکہ آرائی کے دوران راولپورہ شوپیان میں گولیوں اوردھماکوں کی وجہ سے کم سے کم تین رہا ئشی مکان بھی تباہ ہوگئے۔دریں اچناء معلوم ہواکہ اتوارکی شام جنگجومخالف آپریشن کوروک دینے کے بعدپولیس،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج کے اہلکاروںنے اس پورے علاقے کاسخت محاصرہ جاری رکھا۔ذرائع نے بتایاکہ سوموارکی صبح آپریشن کودوبارہ شروع کیاگیاتویہاں موجودجنگجوئوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان گولیوں کاتبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ کچھ وقت تک شدیدگولی باری ہونے کے بعدیہاں خاموشی چھاگئی اورجب ایس ائوجی وفورسزاہلکاروںنے یہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی توانہوںنے جائے جھڑپ کے نزدیک سے ایک جنگجوکی نعش برآمد کی جبکہ کچھ ہتھیار اورنقد رقم بھی یہاں سے ضبط کی گئی ۔جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو مارے جانے والے جنگجو کی شناخت جیش محمد کے کمانڈر سجاد افغانی کے طور پر کی ہے۔کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیاکہ شوپیاں انکائونٹڑ میں جیش محمد کمانڈر سجاد افغانی کی ہلاکت پر آئی جی پی کشمیر نے شوپیاں پولیس اور سکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ولایت حمید لون عرف سجاد افغانی جیش محمد کا ضلع کمانڈر شوپیاں تھا۔بتایاجاتاہے کہ جیش کمانڈر ولایت حمیدلون ستمبر 2018 سے سرگرم تھا جوراولپورہ شوپیان کا رہنے والا تھا۔پولیس نے اتوار کو مارے جانے والے جنگجو کی شناخت لشکر طیبہ سے وابستہ جہانگیر احمد وانی ولد مرحوم عبدالرحمان وانی ساکن رکھ نارہ پورہ شوپیاں کے طور پر کی تھی۔پولیس نے یہ بھی کہا تھا کہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تین رہائشی مکانات میں آگ لگ گئی۔سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان نے بتایا تھا کہ مسلح تصادم کی جگہ سے ایک امریکی ساخت ایم فور کاربائن، اس کی تین میگزینیں، دھات کو چھید کر پار ہونے کی صلاحیت رکھنے والی گولیوں کے 36 رائونڈز اور 9600 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا