مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کا بڑا اعلان

0
0

فیس میں طلباء کو پچاس فیصدی رعایت ملے گی : خورشید بسمل
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی ؍؍ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ضلع راجوری کے صدر اور اور مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ،بابا غلام شاہ اکاڈمی تھنہ منڈی کے سرپرست خورشید بسمل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران کئی غریب والدین اپنے گھروں تک ہی محدود ریے ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے ایک پسہ بھی نہیں کما پائے ہیں ۔لہذا پرائیویٹ اداروں کو ایسے غریب والدین کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔ اسی صورت حال کے پیش نظر انھوں نے مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے حق میں ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ ٹرسٹ کے تمام طلبہ کو لاک ڈاؤن پیریڈ کی ماہانہ فیس میں پچاس فیصد کی رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ یتیم ، بے سہارا یا سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے بچوں کو فیس میں سو فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں ایسے بچوں کو کتابیں اور وردی بھی مفت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر اخبارات کے لئے اپنے ایک پریس ریلیز میں خورشید بسمل نے تمام نجی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس سے متعلق کوئی اہم فیصلہ لیں نیز بخوشی طلباء کے لئے اسی قسم کی سہولیات کا بندوبست کریں اور ایسے اقدامات کریں جن سے بچوں کو اپنے تعلیمی سفر میں سہولت میسر ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا