پینتھرس صدر اور سینئر لیڈروں کی جموں بی جے پی دفتر کے سامنے

0
0

دھرنے پر بیٹھے نوجوانوں سے ملاقات
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر او سپریم کورٹ کے ر سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور پینتھرس طلبا یونین کے ساتھیوں کے ساتھ جموں بی جے پی کے دفتر کے سامنے 48 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے نوجوانوں سے ملاقات کی، جو سی آئی ایس ایف-بی ایس ایف میں ریاست کے منتخب نوجوانوں کے لئے حق و انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان نوجوانوں نے حکومت ہند کے نام ایک مختصر میمورنڈم میں بتایا کہ سال 2018 میں سی آئی ایس ایف-بی ایس ایف میں 1142 امیدواروں کی مشترکہ بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور جسمانی طور پر تندرست نوجوانوں نے مقررہ مدت میں مطلوبہ فارم اور دستاویزات کو بھر دیا تھا۔ یادداشت میں ہندوستان کے صدر رامناتھ کووند کو یہ بھی بتایا گیا کہ تمام امیدواروں کا جسمانی ٹیسٹ کیا گیا تھا اور یکم سے 15 دسمبر 2020 تک بی ایس ایف کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیا تھا۔ اس درخواست میں تمام امیدواروں کو جسمانی اور طبی لحاظ سے فٹ پایا گیا تھا اور بی ایس ایف نے ان میں سے کچھ کا انتخاب کیا تھا۔بی جے پی کے دفتر کے سامنے گھاس کے میدان پر بیٹھے نوجوان جموں وکشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے ان تمام امیدواروں کے لئے حق وانصاف اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دوسری طرف لداخی لڑکے لیہ میں احتجاج کررہے ہیں، کیونکہ وہ موسمی حالات اور نقل و حمل میں رخنہ کی وجہ سے جموں نہیں پہنچ سکے۔پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ پینتھرس جنرل سکریٹری، محترمہ انیتا ٹھاکر، سینئر نائب صدر پی کے گنجو،ا سٹیٹ سکریٹری ا پشکن انتال، ٹریڈ یونین کے جنرل سکریٹری نیراج دیوان اور دیگر بھی شامل تھے۔انہوں نے ہندوستان کے صدر سے درخواست کی کہ وہ بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف میں منتخب ہونے والے سیکڑوں امیدواروں کو بچانے اور 48 دن سے دھرنے پر بیٹھے نوجوانوں کو انصاف دلانے کے لئے محکمہ کی ایک خصوصی ٹیم جموں بھیجیں۔ انہوں نے دھرنے پر بیٹھے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ پینتھرس پارٹی انہیں حق و انصاف دلانے کے لئے جموں وکشمیر کی سڑکوں سے لے کر سپریم کورٹ تک جدوجہدکرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا