بڑھتے داموں کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری

0
0

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے کمزور طبقات کی زندگی انتہائی اذیت ناک اور تکلیف دہ ہوئی:رمن بھلہ
کہا کمزور طبقات بھاجپا اقتدار میں دو وقت کے کھانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ جموں و کشمیر میں مہنگائی ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اوربے روزگاری کے خلاف جے کے پی سی سی کے نائب صدر رمن بھلہ اور جے کے پی سی سی کے ترجمان رویندر شرما کی سربراہی میں کانگریس کے لیڈران اور کارکنان نے سانبہ میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا۔واضح رہے اس احتجاج کا انعقاد سنجیو شرما پی سی سی سکریٹری نے کیا تھا۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی اور بھاجپا حکومت کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ۔وہیں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔وہیں مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے جبکہ پٹرول ، ڈیزل اوررسوئی گیس کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔اس موقع پر مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے رمن بھلہ نے دعوی کیا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے نتیجے میں بی جے پی کے اقتدار کا خاتمہ ہوچکا ہے اور کانگریس کے لئے لوگوں کی حمایت یقینی طور پر جموں و کشمیر میں ایک نئی صبح لائے گی۔ بھلہ نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کو پٹرول ، ڈیزل اوررسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں سے فوری راحت دے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو ہے۔سابق وزیر نے بھاجپا پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ بھاجپا نے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایک بار پھر جھوٹے وعدے کئے ۔ بھلہ نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک صرف لوگوں کو جھوٹے وعدوں سے بے وقوف بنایا ہے۔موصوف نے کہاکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے کمزور طبقات کی زندگی انتہائی اذیت ناک اور تکلیف دہ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمزور طبقات بھاجپا اقتدار میں دو وقت کے کھانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔اس موقع پر جے کے پی سی سی کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو گیا ہے کہ لوگ بے بس نظر آ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا