جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے بھاجپا کو مضبوط بنانا ضروری:رویندر رینا

0
0

دو روزہ آل سیلس کا اجلاس اختتام پذیر،کئی سینئر لیڈران نے کی شرکت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر بھاجپا اکائی کے صدر رویندر رینا نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھاجپا کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے سے پارٹی جموں وکشمیر کے کونے کونے میں پہنچے گی اور بھاجپا کے تما م سیلس نے یہ ذمہ داری اپنے ذمے لے رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے بھاجپا کو مضبوط بنانا ضروری ہے ۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار یہاں پارٹی صدر دفتر میںآل سیلس کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا جہاں ان کے ہمراہ بھاجپا ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول ،آ ل سیلس انچارج راکیش مہاجن و دیگران موجود تھے۔رینا نے کہاکہ بھاجپا کے تمام سیلس کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی اور بنیادی سطح پر لوگوں کے مابین روابط وائم رکھے جائیں ۔انہوں نے اس دوران انچارج آل سیلس راکیش مہاجن پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیںاور ضلع سطح پر ذیلی اکائیاں تشکیل دی جائیں ۔ اس موقع پر بھاجپا کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا