قرآن کے خلاف اٹھنے والی آنکھ کو نکال کر پھینکنا بھی جانتے ہیں : علمائے کرام

0
0

پونچھ کے بھینچھ میں عظمت قرآن کانفرنس کا اہتمام، تین حفاظ کی دستار بندی
اعجازالحق بخاری /شہزاد بھٹ

پونچھ ؍؍’’ قرآن لاریب کتاب ہے قرآن دنیا کی واحد کتاب ہے جس میں کسی قسم کے ردوبدل کی کوئی گنجائش نہیں قول خدا و قول رسول ہے فرمان نہ بدلہ جائے گا بدلے گا لاکھ زمانہ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا۔ایسے لعین جوقرآن کے خلاف بات کرتے ہیں ایسے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے‘‘ ۔ ان خیالات کا آظہار آج یہاں جامعہ قادریہ تحفیظ القرآن کے بینر تلے منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کیا۔ اس موقعہ پرہندوستان کے مشہور و معروف عالم دین مولانا مفتی شمشاد احمد رضوی ،مولانا عبد الرشید داؤدی، مولانا مفتی سلیمان نعیمی ،نے بیک آواز کہا کہ ایسے لعین اور اس کے ماننے والے سماج اور ملک کے دشمن ہیں ۔ اور یہ امن کو خرا ب کرنے کی ایک ناپاک سازش ہے۔اس طرح کی بیان بازی کرکے ملک کے خرمن امن میں آگ لگانے والوں کو سلاحوں کے پیچھے ہونا چاہئے ۔ایسا لعین پھانسی کے لائق ہے۔ پوری دنیا کے آربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاکر اس شخص نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ہم ایسی عرضیوں کو اور ایسے بیانوں پر جوتے کی نوک پر مارتے ہیں ایسا شخص جن جن تنظیموں یا اداروں یا مکتبہ فکر سے جڑا ہے اس کو فوری وہاں سے نکالا جائے اور ہماری موجودہ حکومت سے گزارش ہے اس شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔علمائے کرام نے کہا قرانِ مجید وہ مہتم بالشان صحیفہ ہدایت ہے۔ جس نے نہ صرف تاریخِ انسانی کا دھارا موڑا بلکہ فکروعمل کا معیار بھی یکسر تبدیل کردیا۔ قرآنِ مجید کی صورت میں الہامی تعلیمات نے نہ صرف حیاتِ انسانی کو متاثر کیا بلکہ اس کائنات کے حیرت انگیز اسرار کی پردہ کشائی کے ساتھ مدتِ دراز سے مروج ہرنوع کے افکار و نظریات کے علی الرغم کائنات کی اَبدی اور کھلی حقیقتوں پر مضبوط، موثر اور مستحکم دلائل پیش کیے۔ قرانِ مجید روئے زمین پر کائنات کے خالق، مالک، اقا و حاکم اور مقتدرِ اعلیٰ کی حقانیت بلکہ وجود پر سب سے بڑی، روشن اور شان دار دلیل ہے۔ قرانِ مجید کی ہرایت اور ہر حرف تاقیامت دلیل و حجت اور کامل رہنمائی ہے۔ وہ لوگ جو حق و راستی کے طالب ہوں، ان کے قلوب و اذہان ہر نوع کی کجی اور ٹیڑھ سے پاک ہوں۔ قرانِ کریم انھیں ہمہ پہلو دلائل و براہین سے حق کا شعور و آگہی، عمل کی توفیق اور استقامت عطا کرتا ہے۔ قرانِ مجید نے اپنے طرزِ استدلال میں وہ تمام اسالیب اختیار کیے، جن کا تعلق انسان کی عقل و فہم ، سماعت اور مشاہدے سے ہو۔ قرآن نے مروج ادبی معیارات سے کہیں بڑھ کر بلند تر معیار کو اپناکر دقیق سے دقیق بات پاکیزہ، واضح اور موثرانداز میں اس طرح بیان کی کہ ہرشخص نے اپنی فہم و دانش اور ظرف کے مطابق اس سے نہ صرف صراطِ مستقیم کا شعور حاصل کیا۔بلکہ اس کے جلال و کمال اور ہیبت و عظمت کے سامنے مبہوت ہوکر رہ گیا۔اس موقعہ کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی صدر جماعت اہلسنت صوبہ جموں ،مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی ،مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی ، مولانا مفتی ڈاکٹر ابراہیم مصباحی ،مولانا بشارت حسین ثقافی ،مولانا حافظ نصیر الدین نقشبندی ،مولانا سید فداد حسین قادری ،مولانا حافظ عبد المجید مدنی ، مولانا عبد المجید قادری اور کثیر تعداد میں علماء حفاظ ،قرآ،ائمہ مساجد اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کانفرنس کے آرگنائزر اور جامعہ قادریہ تحفیظ القرآن بھینچھ پونچھ کے ناظم اعلیٰ مولانا مدثر حسین قادری نے بتایا کہ جامعہ ہذا نے بہت قلیل عرصہ میں اس نوعیت کی ترقی کی ہے کہ اس سال ادارے سے تین حفاظ نے مکمل قرآن پاک حفظ کیا ہے۔انہوں نے کہا ادارے کے بینر تلے ادارے سے ملحق علاقے میں بھی اسلامی سرگرمیوں کو انجام دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا میں تمام علمائے کرام اور کانفرنس میں حاضر ہونے والے ہر شخص کامشکور ہوںاور میں ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کا بھی مشکور ہوں اور مشکور ہوں ان علمائے کرام جو بیرون ریاست اور ریاست سے تشریف لائے ۔واضح رہے کانفرنس میں خاصی تعداد میں عوام نے شرکت کی جبکہ آخر میں پورے عالم اسلام کے لئے دعائیں کی گئی۔کانفرنس کی نظامت مولانا حافظ وقاری محمود احمد رضوی نے کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا