بی جے پی سرکار بند کمروں میں فیصلے لیتی ہے :رمن بھلہ

0
0

جموں میں کانگریس کا مہنگائی اور’ٹیکس ٹیررازم‘کے خلاف احتجاج
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کانگریس پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں نے ہفتے کو یہاں مہنگائی اور ’ٹیکس ٹیررازم‘ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجیوں کی قیادت سینیئر لیڈر و سابق وزیر رمن بھلا کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکائ￿ ‘بی جے پی سرکار مردہ باد، مودی تیرے راج میں اندھیر ہی اندھیر ہے’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔رمن بھلا نے احتجاجی ریلی کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں الزام لگایا کہ بی جے پی سرکار بہری سرکار ہے جو اگر کہیں دکھائی دیتی ہے تو وہ ٹی وی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہم غریب عوام کی آواز کو بلند کریں گے۔ غریب عوام مہنگائی کی مار جھیل رہی ہے لیکن یہ سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ غریب عوام کا چولہا جل پائے’۔رمن بھلا نے کہا کہ بی جے پی سرکار بند کمروں میں فیصلے لیتی ہے جو بعد ازاں جبراً لوگوں پر تھوپے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘یہاں اب نجی ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں بھی 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عام آدمی کیسے اپنی زندگی گزار سکتا ہے؟ ہر ایک سیکٹر مہنگائی کا شکار ہے۔ لوگ تو اب کہتے ہیں کہ اس تاناشاہی سے بہتر وہ پرانے ہی دن تھے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ سرکار بعض بڑے بڑے صنعت کاروں کی سرکار بن کر رہ گئی ہے۔ بی پی ایل اور مڈل کلاس فیملیز کے لئے زندگی کے دن گزارنا مشکل بن گیا ہے۔ ٹیکس دہشت گردی کسی پیٹرول، ڈیزل اور گیس بم سے کم نہیں ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا